Thursday, May 12, 2016

پاناما پیپرز کی نیب سے انکوائری کروانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کرینگے،اپوزیشن مجھ سے سوال جواب نہیں کرسکتی۔نواز شریف

                                                  
          وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں صرف پارلیمنٹ کی بات ہوگی،جوڈیشل کمیشن کی بات صرف جوڈیشل کمیشن کے سامنے کرونگا،حزب اختلاف صرف سیاست کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن کو تحقیقات سے غرض نہیں ہے۔انہوں نے دورہ تاجکستان سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ کمیشن جلد بن جائے۔ میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن مجھ سے سوال جواب نہیں کرسکتی ۔کوئی سیاستدان خود کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے۔اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن پکڑنا نہیں بلکہ میرا پیچھا کرنا ہے۔منفی سیاست پہلے بھی ملک کے لیے زہر قاتل ثابت ہوچکی ہے۔مخالفانہ ماحول میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شروع دن سے نواز شریف قبول نہیں،پاناما لیکس کے معاملے پر صرف سیاست ہورہی ہے۔ پاناما پیپرز کی نیب سے انکوائری کروانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کرینگے۔

No comments:

Post a Comment

thanks for visiting blog