Thursday, May 12, 2016

امیر مقام کی سیکورٹی وین اور کار، 5 افراد جاں بحق میں پولیس تعینات

                       
                                                                 
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس وین کار سے جاٹکرائی ۔

چینل 24کے مطابق امیر مقام کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین ایک کار سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 5افرادجاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام مینگورہ جلسے میں شرکت کیلئے قافلے کی صورت میں جارہے تھے کہ انکی حفاظت پر مامور پولیس وین اور کار میں تصادم ہو گیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کے سکواڈ کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی,متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں پانچ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین اور دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں پانچ انسانی جانیں ضائع ہونے کے باوجود امیر مقام کا قافلہ مینگورہ کی جانب رواں دواں رہا ۔ 

No comments:

Post a Comment

thanks for visiting blog