Friday, May 13, 2016

ن لیگ کے جلسے میں کرسیاں خالی ہونے کی وجہ سے امن ہوتا ہے: عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے مقابلے میں ن لیگ کا جلسہ اس لیے پر سکون ہوتا ہے کیونکہ وہاں کوئی ہوتا ہی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن فواد چوہدری نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی جلسوں کے انتظامات ہی نہیں کرپاتی ۔ الیکشن کے دوران پارٹی نے چیئرمین کو مارنے کی کوشش کی اس کے بعد ملتان میں بندے ماردیے اور اب جو کچھ خواتین کے ساتھ ہورہا ہے تو لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جانا موت کے کنویں میں جانا ہے اور جو وہاں سے واپس آجائے اس کی ہمت ہے۔
اینکر کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے میں بہت زیادہ لوگ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ بدھ کو بنوں میں ہونے والے جلسے میں اتنے زیادہ لوگ آگئے کہ ہمیں اس کی امید ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جلسے اس لیے پر امن ہوتے ہیں کیونکہ وہاں عوام ہوتی ہی نہیں ہے اور اکثر کرسیاں خالی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کوئی انتظامی مسئلہ ہوتا ہی نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

thanks for visiting blog