Friday, May 13, 2016

50افراد قتل کراچی کی بیشتر زمینوں پر قبضے کئے ،سعید بھرم کااعتراف


دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ بھرم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ پچاس افراد کو قتل اور کراچی کی بیشتر زمینوں پر قبضے بھی کئے۔ دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں کی گئی قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ وہ بھارت ، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے اجمل پہاڑی ، قاضی منہاج اور رئیس ماما سے بھی قریبی تعلقات تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment

thanks for visiting blog